امریکا میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں فائرنگ؛ 5 ہلاک اور 18 زخمی

Published: 21-11-2022

Cinque Terre

کولوراڈو: امریکی ریاست کولوراڈو میں ایک مسلح شخص نے ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کولوراڈو میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں پولیس نے ایک مشتبہ ملزمہ کو زخمی حالت میں گرفتار کیا ہے جو خاتون ہم جنس پرست ہے۔کیو نائٹ کلب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہماری کمیونٹی پر حملہ افسوسناک ہے۔ ہم اُن بہادر افراد کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے فوری ردعمل دیا اور بندوق بردار کو زیر کرلیا ورنہ مزید ہلاکتیں ہوتیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر پہنچے تو ایک مشتبہ ملزمہ کو زخمی پایا۔ گرفتار خاتون ہم جنس پرست سے طبی امداد کی فراہمی کے دوران تفتیش کی گئی تاہم اس نے واقعے کے محرکات اور واقعے میں استعمال ہونے والے آتشیں اسلحہ سے متعلق بتانے سے انکار کردیا۔پولیس کے مطابق ملزمہ کے موبائل سے حاصل ہونے والی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ وہ ہم جنس پرستوں کی قسم ’’Q‘‘ یعنی کیور سے تعلق رکھتی ہے اور اس نے اپنی گوگل کی فہرست میں خود کو بالغوں پر مبنی ہم جنس پرستوں اور ہم جنس پرست نائٹ کلب کی میزبانی کرنے والے تھیم نائٹ جیسے کراوکی، ڈریگ شوز اور ڈی جیز کے طور پر متعارف کرایا ہے۔امریکا میں ہونے والا یہ پہلا واقعہ نہیں اس سے قبل 2016 میں ایک بندوق بردار نے ریاست فلوریڈا میں ایک ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں فائرنگ کرکے 49 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

اشتہارات