سعودی عرب میں فٹبال ٹیم کی تاریخی فتح پر جشن؛ عام تعطیل کا اعلان

Published: 23-11-2022

Cinque Terre

ریاض: سعودی فرمانروا سلمان عبد عبدالعزیز نے فٹبال ورلڈکپ میں ارجنٹائن کے خلاف تاریخی فتح پر ملک بھر میں بدھ کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔سعودی عرب نے آج فٹبال ورلڈکپ کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں فیورٹ ارجنٹائن کو ایک مقابلے میں دو گول سے شکست دیدی۔ ارجنٹائن جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف یہ غیر متوقع فتح دوحہ میں جاری فٹبال ورلڈکپ 2022 کا ایک بڑا اپ سیٹ ہے۔سعودی عرب کی ٹیم نے ورلڈکپ کے آغاز میں ہی نہ صرف اپنے ملک بلکہ تمام برادر اسلامی ممالک میں خوشی کی لہر دوڑادی۔ قطر کے امیر نے بھی فتح پر اسٹیڈیم میں سعودی پرچم لہرادیا جب کہ سعودی ولی عہد سجدۂ شکر میں گر گئے۔سعودی عرب میں فٹبال ٹیم کی فتح پر جشن کا سماں ہے اور اس پر یہ خوشی اس وقت دوبالا ہوگئی جب حکومت نے کل یعنی بدھ کے روز عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ کل تمام دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

اشتہارات