Published: 24-11-2022
انجامینا: افریقی ملک چاڈ میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے ایک عسکری کیمپ پر حملہ کرے 10 فوجیوں کو ہلاک کردیا۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق واقعہ مغربی چاڈ میں پیش آیا اور مقامی میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ ہلاکتیں اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہیں اور یہ حملہ جھیل چاڈ کے علاقے کے قریب ہوا۔صدارتی ترجمان برہ مہامت نے ایک بیان میں کہا کہ فوجیوں کو بوکا ٹولورم جزیرے پر پیشگی پوزیشن قائم کرنے میں مدد کے لیے بھیجا گیا تھا جب اس پر “بوکو حرام فرقہ کے عناصر نے حملہ کیا تھا اور 10 یا اس سے زیادہ مرنے والے اور زخمی دفاعی افواج کا حصہ ہیں۔لیکن ایک فوجی افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر غیرملکی خبر رساں ایجنسی ’’اے ایف پی‘‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ “تقریباً 30 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں اور حملہ آور بھاری ہتھیاروں سمیت اپنا سامان لے کر فرار ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صدر مہات ادریس ڈیبی اٹنو کے حکم پر 150 فوجیوں کو بوکا ٹولورم بھیجا گیا تھا اور انہوں نے ابھی ابھی جزیرے پر پوزیشن سنبھالی تھی۔