سینئر سیاست دان انور ابراہیم ملائیشیا کے نئے وزیراعظم مقرر

Published: 25-11-2022

Cinque Terre

کوالالمپور: ملائیشیا میں حزب اختلاف کے رہنما اورسینئر سیاستدان انور ابراہیم ملک کے نئے وزیراعظم بن گئے۔ملائیشیا کے بادشاہ کے محل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شاہ سلطان عبداللہ سلطان احمد شاہ کی جانب سے انور ابراہیم کو ملائیشیا کا نیا وزیراعظم مقرر کردیا گیا۔انورابراہیم کی پارٹی اور ان کی اتحادی جماعتوں نے حالیہ انتخابات میں 82 سیٹیں جیتی تھیں اور وہ دیگر چھوٹی پارٹیوں کی حمایت سے وزارت اعظمی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔انور ابراہیم 90 کی دہائی میں سابق وزیراعظم مہاتیرمحمد کے ڈپٹی وزیراعظم تھے۔ انہیں کرپشن اور دیگر الزامات پر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ملائیشیا میں قبل از وقت عام انتخابات میں سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 53 سالوں میں پہلی بار شکست سے دوچار ہوئے ہوئے تھے۔

اشتہارات