Published: 25-11-2022
نئی دہلی: پاکستان میں سفارتکاری کے فرائض انجام دے کر بھارت میں تعینات ہونے والی امریکی خاتون سفارت کار نے رکشہ خرید لیا۔غیرملکی خبر ایجنسی کی جانب سے بنائی گئی امریکی سفارت کار کی رکشے میں سواری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔امریکی سفارتکار این ایل میسن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں قیام کے دوران بڑی، خوبصورت اور بکتربند گاڑیوں میں سفر کرتے ہوئے رکشہ دیکھتی تو اس میں سفرکی خواہش ہوتی ۔اسی لیے بھارت میں پوسٹنگ ہوتے ہی رکشہ خرید لیا۔این ایل میسن کے ساتھ دیگرتین امریکی خواتین سفارت کاروں نے بھی رکشہ خریدا ہے اور اس میں اپنی مرضی کے مطابق تبدیلیاں بھی کروائی ہیں۔پاکستان اوربھارت میں رکشہ سستی اور عوامی سواری سمجھا جاتا ہے اوراب بھی بڑی تعداد میں لوگ خصوصا خواتین آمد ورفت کے لیے رکشہ استعمال کرتے ہیں۔