عوامی احتجاج کے بعد چین کے کئی شہروں میں کووڈ سختیوں میں نرمی

Published: 02-12-2022

Cinque Terre

چینی حکومت نے اب تک کووڈ کے لیےحفاظتی سخت اقدامات میں قدرےنرمی کی ہے۔ قوانین میں ترمیم احتجاج کے بعد کی گئ ہے۔سب سےپہلے گوانگ زو شہر میں کووڈ قوانین میں نرمی کی گئی تھی کیونکہ زیرو کووڈ پالیسی کے تحت عوامی احتجاج جاری تھا ۔ اس کےجواب میں بدھ کے روز حکومت نے بعض پابندیاں اٹھائی ہیں۔ واضح رہے کہ گوانگ زو چین کا مشہور صنعتی مرکز ہے جہاں کووڈ 19 کے بعض واقعات پر دوبارہ عوامی پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔ایک کروڑ نوےلاکھ افراد پر مشتمل شہر میں پابندی کے بعد کورونا وائرس کے نئے کیسوں میں واضح کمی دیکھی گئی تھی تاہم اب پابندیوں میں نرمی کا دائرہ مزید شہروں اور اضلاع تک بڑھایا گیا ہے۔ ۔ دوسری جانب زیرو کووڈ کی سخت ترین پالیسیوں کے بعد بیجنگ، شنگھائی اور گوانگ زو میں سختی کی گئی تھی اور انہی شہروں میں عوام سراپا احتجاج بھی تھے۔دوسری جانب نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ترجمان سن چنلین نےکہا ہے کہ نئی وبا کا اہم کردار اومیکرون ویریئنٹ ہے جو اب کمزور ہورہا ہے اور ویکسین کا عمل بھی بہتر ہورہا ہے۔ تاہم بیجنگ انتظامیہ نے کہا ہے کہ عوامی مقامات پر جانے والے باشندوں کو وہاں کام کرنے سے 48 گھنٹے قبل کووڈ کا منفی ٹیسٹ درکار ہوگا اور اس کےبعد ہی وہ دوبارہ پرہجوم مقامات پر جاسکیں گے۔

اشتہارات