بھارت میں زمین کے تنازع پر نوجوان بے دردی سے قتل

Published: 07-12-2022

Cinque Terre

نئی دہلی: بھارت میں نوجوان نے زمین کے تنازعے پر اپنے چچازاد کو قتل کرکے سر قلم کردیا، قاتل کے دوست کٹے ہوئے سر کے ساتھ سیلفیاں بناتے رہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سفاکیت کی یہ اندوہناک واردات بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع کھنوتی میں پیش آئی جہاں ساگر مُنڈا نامی شخص نے دوستوں کے ساتھ مل کر اغوا کرکے قتل کیا۔پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا، جس میں کہا گیا ہے کہ بیٹا کانو مُنڈا اپنے گھر میں اکیلا تھا جبکہ گھر کے دیگر افراد کھیتوں میں کام کے لیے گئے ہوئے تھے۔ گھر واپس آنے پر گاؤں والوں نے بتایا کہ ان کے بیٹے کو ان کے بھتیجے ساگر مُنڈا نے دوستوں کے ساتھ مل کر اغوا کر لیا۔پولیس نے مرکزی ملزم اور اس کی اہلیہ سمیت 6 افراد کو گرفتار کیا تو انکشاف ہوا کہ ملزمان نے کانو منڈا کو قتل کردیا ہے۔پولیس کو مقتول کا دھڑ کومانگ گوپلا جنگل سے جبکہ اس کا سَر 15 کلومیٹر دور دُلوا تنگری کے علاقے سے ملا، قتل کے بعد ملزمان کٹے ہوئے سر کے ساتھ سیلفیاں بھی بناتے رہے۔

اشتہارات