Published: 09-12-2022
رملہ: مغربی کنارے میں قابض سرائیلی فوج نے نہتے شہریوں کے خلاف جارحانہ کارروائیوں کا سلسلہ جار رکھتے ہو ئے مزید 4 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔مقامی میڈیا کے مطابق صیہونی فوج کی تازہ کارروائیوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کا تعلق جینن اور رملہ سے ہے۔اسرائیلی فوج کی طرف سے رواں ماہ کی جانے والی جارحانہ کارروائیوں میں یہ تازہ 4 ہلاکتیں ہیں، اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کے دوران فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔فلسطینی شہریوں کی ہلاکت کے خلاف جینن میں فلسطینی حکام کی طرف سے احتجاجا ہڑتال کی گئی اور تمام سرگرمیاں معطل رہیں اس دوران اسرائیلی فورسز اور نہتے فلسطینوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔فلسطین اتھارٹی نے شہریوں کی ہلاکت پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فورسز مسلسل نہتے فلسطینیوں کو نشانہ بنا رہی ہیں جس کے سخت نتائج بھگتنے پڑیں گے۔