ایران میں احتجاج اورہنگامہ آرائی میں ملوث شخص کو پھانسی دیدی گئی

Published: 09-12-2022

Cinque Terre

تہران: ایران میں احتجاج اورہنگامہ آرائی سمیت سیکیورٹی اہلکار کو زخمی کرنے اکے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی گئی۔کرد خاتون مہسا امینی کی دوران حراست ہلاکت کے خلاف ایران بھر میں ہونے والے احتجاج اور مظاہروں میں ملوث 23 سالہ ایرانی شہری محسن شکیری کو عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔احتجاج اور ہنگامہ آرائی میں ملوث ایرانی شہری شکیری پر سیکورٹی اہلکار کو چاقو کے وار سے زخمی کرنےکا الزام تھا، 25ستمبر کو حراست میں لئے جانے والے شکیری کو ایرانی عدالت نے 20 نومبر کو موت کی سزا سنائی جس پر جمعرات کی صبح عملدرآمد کیا گیا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف ایران میں جاری احتجاجی مظاہروں اور ہنگامہ آرائی میں ملوث دیگر افراد کو بھی سزائےموت دیئےجانے کا امکان ہے جبکہ اس حوالے سےگرفتار افراد کو قیدو بند کی سزائیں بھی سنائی گئی ہیں ۔

اشتہارات