بھارت میں ٹیچرنے طالب علم کو پہلی منزل سے نیچے پھینک کر جان لے لی

Published: 20-12-2022

Cinque Terre

بنگلور: بھارتی ریاست کرناٹک میں ٹیچز نے طالب علم کو پہلی منزل سے نیچے پھینک کر جان لے لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک کے گاؤں میں قائم سرکاری اسکول میں استاد نے چوتھی جماعت کے طالبعلم کو بری طرح زدو کوب کرنے کے بعد پہلی منزل سے پھینک کر جان لے لی۔پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر کارروائی کا آغاز کیا،اس سے قبل بچے کو تشدد کرکے جان سے مارنے والا استاد فرار ہوگیا، پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ معاملہ گھریلو تنازعہ کا نتیجہ ہے، ٹیچر نے مارپیٹ کے دوران اسکول میں پڑھانے والی بچے کی ماں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق مدھاپا سرکاری اسکول میں کنٹریکٹ ٹیچر تھا،استاد کے تشدد سے مرنے والے بچے کی عمر دس سال اور اس کی شناخت بھارت کےنام سے ہوئی۔

اشتہارات