گاڑی کو نقصان پہنچانے پر ڈرائیور نے سسرالی کو گاڑی تلے روند دیا

Published: 12-01-2023

Cinque Terre

غازی آباد: اترپردیش میں دو خاندانوں کے درمیان لڑائی کے دوران کار سوار نے بھارتی شہری پر گاڑی تلے روند دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شہری کو کار تلے روندنے کا واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد میں پیش آیا، جہاں دو خاندانوں کے درمیان لڑائی کے دوران ایک شخص کار تلے روند دیا گیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو اور خبروں کے مطابق کار سوار اپنی رشتے دار خاتون کے سسرال میں جاری میاں بیوی کا جھگڑا سلجھانے گیا تھا جہاں اُسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔تشدد سے بچنے کیلئے خاتون کا رشتے دار برق رفتاری سے کار میں سوار ہوکر متعدد افراد کو اڑاتا اور ایک شخص کو کار تلے روندتا ہوا نکل گیا۔بھارتی پولیس نے دونوں خاندانوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

اشتہارات