اسرائیلی اسنائپر کی فائرنگ سے ’چھت پر کھڑا‘ فلسطینی نوجوان شہید

Published: 13-01-2023

Cinque Terre

مقبوضہ بیت المقدس: فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی فوج نے شمالی پناہ گزینوں کے کیمپ پر چھاپے کے دوران ایک فلسطینی کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا جب وہ اپنے گھر کی چھت پر کھڑا تھا۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے 41 سالہ سمیر اسلان کو مردہ قرار دیا۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ نوجوان کو قلندیہ پناہ گزین کیمپ میں سینے میں گولی ماری گئی تھی۔حکام نے بتایا کہ 8 بچوں کے والد اسلان کو ایک اسرائیلی اسنائپر نے گولی ماری جب وہ اپنے گھر کی چھت پر خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ چھاپہ دیکھ رہے تھے۔حکام نے بتایا کہ اسلان کو ان کے 17 سالہ بیٹے رمزی کو اسرائیلی فوج نے ان کے گھر سے گرفتار کرنے کے تقریباً 10 منٹ بعد قتل کیا۔ کیمپ کو چلانے والی فلسطینی اتھارٹی کے ایک اہلکار نے بتایا کہ گرفتاری کے بعد پورا خاندان چھت پر چڑھ کر یہ دیکھنے گیا کہ کیا ہو رہا ہے جب انہوں نے زوردار چیخیں سنی اور ان کا ایک اور بیٹا زخمی ہو گیا۔انہوں ںے بتایا کہ سمیر اسلان کو اس کی بیوی، تین بیٹیاں اور بیٹے چھت پر تھے جب ایک اسرائیلی سنائپر نے خاندان پر گولی چلائی اور سمیر کو سینے میں گولی مار دی۔

اشتہارات