Published: 20-01-2023
نئی دہلی: بھارت میں پتنگ بازی کے سالانہ میلے کے دوران پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے 3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بھارتی ریاست گجرات میں اترائین تہوار کے موقع پر پتنگ بازی کا مقابلہ ہوتا ہے۔ بورتالاو پولیس اسٹیشن کے ایک اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ایک 2 سالہ بچی کی گردن پر پتنگ کی ڈور پھرنے اس وقت ہلاکت ہوئی جب وہ والد کے ہمراہ اسکوٹر پر سوار تھی۔حکام نے بتایا کہ بچی کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔ پتنگ بازی کے دوران گرنے اور زخم لگنے کے 176 واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔ واضح رہے کہ پتنگ کی ڈور پر کلاس کا پاوڈر لگانے پر 2016 سے پابندی ہے لیکن لیکن ناقدین کا کہنا کہ اسے شاذ و نادر ہی نافذ کیا جاتا ہے۔ایک اور 3 سالہ لڑکیوِس نگر شہر میں اپنی ماں کے ساتھ گھر جا رہی تھی کہ ایک پتنگ کی ڈور اس کی گردن پر پھر گئی۔ وِس نگر پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ اسے ہسپتال لے جایا گیا لیکن پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ دیا۔علاوہ ازیں اجی ڈیم پولیس اسٹیشن کے ایک اہلکار نے بتایا کہ 7 سالہ ریشبھ ورمااپنے والدین کے ساتھ اسکوٹر پر سوار تھااور راجکوٹ میں پتنگ کی ڈور کی زد میں آ کر ہلاک ہوگیا۔