بھارت میں ہندوانتہاپسندوں نے مسلمانوں کے گھروں اور دکانوں کو آگ لگا دی

Published: 20-01-2023

Cinque Terre

نئی دہلی: بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں ہندو انتہاپسندوں نے مسلمانوں کے گھروں اور دکانوں کو جلا ڈالا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ہندو انتہاپسندوں کے مسلمانوں کی دکانوں کو آگ لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔رپورٹس کے مطابق ریاست مہاراشٹر میں ہندو انتہاپسندوں نے سوشل میڈیا پر مسلمانوں کے نام سے جعلی اکاؤنٹس بنائے۔ ان اکاؤنٹس پر ہندوؤں کے خلاف نفرت پر مبنی نعرے اور مواد شئیر کیا گیا۔پوسٹس سامنے آنے پر ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کے گھروں اور دکانوں پر حملے کیے اور لوٹ مار کے بعد آگ لگا دی۔ آتشزدگی سے مسلمانوں کی دکانیں اور مکمل طورپر جل کر راکھ ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیوز سامنے آنے کے باوجود پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی اور نہ ہی آگ لگانے والوں میں سے کسی کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اشتہارات