عراق؛ فٹ بال اسٹیڈیم میں بھگدڑ مچنے سے 2 افراد جاں بحق

Published: 20-01-2023

Cinque Terre

بصرہ: عربین گلف کپ کے فائنل سے قبل جنوبی عراق کے شہر بصرہ کے ایک اسٹیڈیم میں بھگدڑ مچنے سے 2 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزارت داخلہ نے تصدیق کی کہ بھگدڑ میں 2 افراد ہلاک اور 80 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔سرکاری عراقی خبر رساں ایجنسی (آئی این اے) نے طبی عملے کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھگدڑ میں زخمی ہونے والوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔دوسری جانب عراقی فٹ بال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ عراق اور عمان کے درمیان فائنل شام 7 بجے شروع ہوگا جبکہ بصرہ کے گورنر نے تصدیق کی کہ میچ شہر میں منعقد کیا جائے گا اور اسے کسی دوسرے ملک میں منتقل نہیں کیا جائے گا۔

اشتہارات