Published: 22-01-2023
سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے جن میں 10 افراد زخمی ہوگئے اور ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جموں کے علاقے میں واقع لاری اڈے پر یکے بعد دیگرے 2 زور دار دھماکے ہوئے۔ دھماکا اتنا زوردار تھا کہ کئی گاڑیا تباہ ہوگئیں اور دھماکے کی جگہ کئی فٹ گہرا گڈھا ہوگیا۔دھماکے میں 10 افراد زخمی ہوگئے جنھیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ 6 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر افراتفری مچ گئی۔پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔ تاحال دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں ہوسکا تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکوں میں دہشت گردی عنصر ہونے کا امکان موجود ہے۔تاحال کسی شدت پسند گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی اس وقت ملک بھر کے دورے پر ہیں اور پیر کے روز مقبوضہ کشمیر پہنچیں گے۔ دھماکے کو بھی اسی تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔