ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پرویز انور کگھہ کی فیضان کیڈٹ سکول لالہ موسیٰ میں تقسیم انعامات کی تقریب میں شرکت

Published: 22-01-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات پولیس سرکل لالہ موسیٰ۔ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پرویز انور کگھہ کی فیضان کیڈٹ سکول لالہ موسیٰ میں تقسیم انعامات کی تقریب میں شرکت۔فیضان کیڈٹ سکول لالہ موسیٰ میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب کے موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پرویز انور کگھہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔سکول کے بچوں میں شیلڈز اور میڈلز تقسیم کیے۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بچے ہمارے مستقبل کے معمار ہیں۔اور بچوں کو زیور تعلیم سیآراستہ کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنا والدین کا فریضہ ہے۔اس موقع پر بچوں نے مختلف ٹیبلو پیش کیے۔سکول کے پرنسپل کی جانب سے مہمانوں کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا گیا۔

اشتہارات