Published: 23-01-2023
پٹنہ: بھارت میں پولیس اہلکاروں نے سائیکل سوار استاد کو ڈنڈوں سے بری طرح پیٹا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ویڈیو ریاست بہار کی ہے اور دو پولیس اہلکار جن بزرگ شہری پر ڈنڈے برسا رہے ہیں ان کی شناخت 70 سالہ نول کشور کے نام سے ہوئی ہے۔نول کشور 40 سے درس و تدریس سے منسلک ہیں اور وقوعے کے روز بھی بچوں کو پڑھانے کے بعد اپنی سائیکل پر گھر جا رہے تھے۔عمر رسیدہ ہوجانے کے باعث وہ سائیکل کو پوری رفتار سے نہیں چلا پا رہے تھے اور سڑک تنگ تھی جس کے باعث ان کی سائیکل کے پیچھے سست روی سے ٹریفک چلنے لگا۔اس دوران ایک پولیس موبائل بھی آگئی اور جلدی نکالنے کے لیے بار بار ہارن دینی لگی۔ ٹریفک کے شور اور پھر استاد کو کم بھی سنائی دیتا تھا وہ سائیڈ میں رکے نہیں۔اس پر پولیس اہلکار طیش میں آگئے اور گاڑی سے اتر کر بزرگ شہری پر تشدد کرنے لگے۔