سرگودھا:پولیس عوام رابطہ مہم کے تحت ایس ڈی پی او سرکل بھلوال تیمور خان کا تھانہ بھلوال صدر میں کھلی کچہری کا انعقاد

Published: 23-01-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری تنویر افضل سے)سرگودھا:پولیس عوام رابطہ مہم کے تحت ایس ڈی پی او سرکل بھلوال تیمور خان کا تھانہ بھلوال صدر میں کھلی کچہری کا انعقاد سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد طارق عزیزکی ہدایت پر ایس ڈی پی او سرکل بھلوال تیمور خان کا تھانہ بھلوال صدر میں کھلی کچہری کا انعقادکیا۔ ایس ڈی پی او سرکل بھلوال تیمور خان نے شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے،تفتیشی افسران کو خصوصی ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ عوام کے مسائل تسلی سے سنے،میرٹ کو یقینی بنائیں، جلد از جلد زیر تفتیش مقدمات کو یکسو کریں،اشتہاری مجرمان کی گرفتاری اور جرائم کی روک تھام کے لئے ایس ایچ او تھانہ بھلوال صدر کو خصوصی ہدایات جاری کی گئیں۔

اشتہارات