Published: 23-01-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری ظہیر افضل سے)سرگودھا: پولیس کی جانب سے چرچ ہائے سکیورٹی کے سخت انتظامات‘ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد طارق عزیز کی خصوصی ہدایت پر چرچ ہائے پر ضلع بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ضلع بھر میں موجود اہم چرچ ہائے پر سرگودھا پولیس کے چھ سو سے زائد مسلح پولیس افسران و ملازمان نے ڈیوٹی سرانجام دی،ایلیٹ فورس اور محافظ اسکواڈکے جوان اہم چرچ ہائے و مسیحی عبادت گا ہوں کے اردگرد گشت کناں رہے اس کے علاوہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے جوان بھی الرٹ رہے۔ عبادتی پروگرام میں شامل ہونے والے ہر شخص، گاڑی، موٹر سائیکل وغیرہ کو مکمل چیکنگ کے بعد آنے دیاگیا، علاوہ ازیں چیکنگ کے لئے اہم پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ اورمیٹل ڈیٹیکٹرکا بھی استعمال یقینی بنایا گیا۔عبا دت گاہوں میں عورتوں کی شرکت کے حوالے سے لیڈیز پولیس کی ڈیو ٹی بھی لگائی گئی۔ چرچ ہائے پر پارکنگ کا مناسب انتظام کیا گیا۔ڈی پی او محمد طارق عزیز نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو لگائی گئی ڈیوٹی کو چیک کرنے، ڈیوٹی بارے بریف کرنے اور ملازمین پولیس کو الر ٹ ہو کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایات دیں۔