زرعی ملک آٹا بحران کا شکار‘ بدعنوانی اور کرپشن نے ملکی بنیادیں کھوکھلی کردیں:ڈاکٹر طارق سلیم

Published: 23-01-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)جماعت اسلامی شمالی پنجاب کے امیر‘ صوبائی صدرملی یکجہتی کونسل ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ہے کہ پاکستان زرعی ملک ہونے کے باوجود گندم کے بدترین بحران کا شکار ہے عوام قطاروں میں کھڑے ہو کر گھنٹوں انتظار کے بعد آٹے خریدنے پر مجبور ہے تاریخ کی بلند ترین قیمتوں نے عوام کو شدید مشکلا ت سے دوچار کر رکھا ہے موجودہ صورتحال کرپٹ‘ بدعنوان اور مفاد پرست حکمرانوں کی عیاشیوں کا نتیجہ ہے عوام کو بحرانوں کی دلدل کے سوا کچھ نہیں ملا‘ کبھی پیٹرول تو کبھی چینی آٹا مارکیٹ سے غائب کر کے لوگوں کو مجبور کردیا جاتا ہے مخلص قیادت کے فقدان کی وجہ سے پاکستان قیام سے لیکر آج تک قائداعظم کے خوابوں کی تعبیر نہیں بن سکا وہ گزشتہ روز جماعت اسلامی کے زیر اہتمام قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 54راولپنڈی میں ورکرزکنونشن سے خطاب کر رہے تھے این اے 54 سے جماعت اسلامی کے امیدوار محمد تاج عباسی‘ اور صوبائی حلقہ پی پی 17 سے سید رضا احمد شاہ کے علاوہ پی پی 13 سے کرنل رضا‘ ڈاکٹر عرفان احمد‘سمیت دیگر قائدین بھی شریک ہوئے‘قبل ازیں جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق نے بھی کنونشن سے خطاب کیا‘ مرد و خواتین کی بہت بڑی تعداد شریک ہوئی‘ڈاکٹر طارق سلیم نے حلقہ پی پی 11 ملک عمران خان کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں راولپنڈی آرٹس کونسل میں منعقدہ بڑی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں جماعت اسلامی کو واضح طو رپر عوام نے مینڈیٹ دیکر ثابت بھر پور اعتماد کا اظہار کیا وقت تبدیل ہو چکا ہے بار بار آزمائے ہوئے چہروں کو لوگ دیکھنا پسند نہیں کرتے‘ نظام کی تبدیلی وقت کی اہم ضرورت ہے جس کے بغیر پاکستان کوبحرانوں کی دلدل سے نہیں نکالا جا سکتا‘ جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت سے لیکر ایک عام کارکن تک ہر شخص کا دامن صاف ہے کرپشن کی دلدل میں غوطے کھانے والے عوامی مفادات کا تحفظ نہیں کر سکتے‘ کراچی میں جماعت اسلامی کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی گئی مگر عوام نے نتائج کو مسترد کر دیا جماعت اسلامی ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنیکی صلاحیت رکھتی ہے عوام جماعت کے امیدواروں کے ہاتھ مضبوط کر کے انہیں ایوان اقتدار تک پہنچائیں یہ آپ کی مضبوط آواز بنیں گے۔

اشتہارات