Published: 24-01-2023
چینائی: بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ایک مندر میں تقریب کے دوران مورتیاں لے جانے والی کرین الٹ گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق تامل ناڈو کے علاقے رانی پت کے دروپتی مندر میں ایک تقریب جاری تھی جس کے مورتیاں ایک کرین پر لائی گئی تھیں۔ کرین میں 8 افراد بھی موجود تھے۔جیسے ہی کرین مندر پہنچی تو بڑی تعداد میں لوگ کرین پر لٹک لگے تاکہ مورتیوں کو ہار ڈال سکیں اور کئی افراد کرین پر چڑھ گئے۔ اس افراتفری میں کرین توازن برقرار نہ رکھ سکی اور الٹ گئی۔ایک درجن سے زائد افراد کرین کے نیچے دب گئے۔ کرین کے نیچے سے 4 لاشیں نکالی گئی ہیں جب 4 زخمیوں کو قربی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں دو زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کرین لوگوں کے بوجھ کی وجہ سے نہیں بلکہ زمین کی ناہمواری اور مٹی نرم ہونے کے باعث اُلٹی۔