مودی کشمیر کی خصوصی حیثیت کو بحال کرکے پاکستان سے مذاکرات کریں؛ سابق چیف را

Published: 24-01-2023

Cinque Terre

نئی دہلی: بھارت کے خفیہ ادارے ’’را‘‘ کے سابق چیف اے ایس دلت نے مودی حکومت پر پاکستان اور چین کے ساتھ مذاکرات کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 کو بحال کیا جائے۔عالمی خبر رساں ادارے کے بھارت کے خفیہ ادارے را کے سابق چیف اے ایس دلت نے مودی سرکار پر زور دیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ دہشت گردی اور مسئلہ کشمیر سمیت دیگر معاملات پر پھر سے مذاکرات شروع کریں۔جے پور میں ایک لٹریچر فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے سابق ریسرچ اینڈ اینالائسز ونگ (RAW) کے سربراہ نے یہ اعتراف بھی کیا کہ مودی سرکار کو بھارتی آئین سے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کی ضرورت نہیں تھی اسے بحال کردینا چاہیے۔خیال رہے کہ 5 اگست 2019 کو مودی سرکار نے آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کردیا تھا جس سے کشمیر کو حاصل خود مختار حیثیت اور خصوصی اختیارات ختم ہوگئے تھے۔اے ایس دلت نے کہا کہ آرٹیکل 370 کو بحال کر کے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تسلیم کرلیا جائے اس سے کشمیریوں کی نظر میں ہمارا وقار بڑھے گا اور ویسے بھی آرٹیکل 2370 میں اب کچھ بچا نہیں ہے۔را کے سابق چیف نے کہا کہ میرا خیال ہے، “عسکریت پسندی” میں کمی آتی رہے گی لیکن یہ مسئلہ تب تک رہے گی جب تک پاکستان کے ساتھ مسائل کو حل نہیں کرلیا جاتا جس کے لیے مذاکرات ضروری ہیں۔اے ایس دلت نے کہا کہ پاکستان کشمیر کا موروثی حصہ رہا ہے اس لیے کشمیریوں کے ذہن سے پاکستان کو نکالنا مشکل ہے تاہم 1947 کے بعد سے بھارتی حکومت کی کشمیر کو مرکزی دھارے میں لانے کی کوششوں سے کافی حد کامیابی ملی ہے۔سابق چیف ’’را‘‘ اے ایس دلت نے مودی حکومت سے چین کے ساتھ بھی مذاکرات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو اپنے سرحدی تنازعات کو حل کرلینا چاہیے۔

اشتہارات