پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کے لیے بلڈ کیمپ کا انعقاد

Published: 25-01-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کے لیے بلڈ کیمپ کا انعقاد،بلڈ کیمپ پاکستان سویٹ ہوم کے اشتراک سے منعقد کیاگیا، ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ناصر محمود ستی،ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان،ایس پی ہیڈکوارٹرز فیصل سلیم اوردیگر سینئر افسران کابلڈ کیمپ کا دورہ،بلڈ کیمپ میں پولیس افسران و اہلکاروں نے کثیر تعداد میں خون کے عطیات دئیے، سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایت پر تھیلیسیمیا سے متاثرہ افراد کے لئے خون کے عطیات کی فراہمی کے لیے بلڈ کیمپ کا انعقاد کیاگیا،انسانی جان بچانے کے لیے خون کا عطیہ ہماری چھوٹی سی کاوش ہے،پنجاب پولیس کے تمام افسران اور جوان پر عزم ہیں کہ ہم خون کے آخری قطرے تک آپ کی حفاظت کریں گے، سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری

اشتہارات