Published: 26-01-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)پاکستان مرکزی مسلم لیگ گجرات کے زیر اہتمام سویڈن میں قرآن پاک کو نظر آتش کرنے کے خلاف سروس موڑ سے کچہری چوک تک پر امن احتجاج کیا گیا،جبکہ دوسری جانب پاک کشمیر لائرز فورم گجرات کے زیر اہتمام احاطہ سیشن کورٹ بارروم سے کچہری چوک تک زیر قیادت محمد حنیف راجہ ایڈووکیٹ وکلاء برادری نے احتجاج میں شرکت کی۔احتجاجی ریلی سے سابق صدر گجرات بار محمد حنیف راجہ ایڈووکیٹ، چوہدری ناظم عباس گھریرہ ایڈووکیٹ، امیدوار حلقہ این اے 62 سجاد الرحمن، چیئرمین پاک کشمیر لائرز فورم ضلع گجرات چوہدری سلیمان شوکت ایڈووکیٹ، پرنسپل گورنمنٹ طیبہ اسلامک سنٹر مفتی عبداللہ ساجد، خطیب قاری طیب نے خطابات کیے۔جبکہ گجرات کی نمائندگی کرتے ہوئے نائب صدر گجرات بار آغا اعجاز خان ایڈووکیٹ، سابق صدر گجرات بار رخساراحمد چوہدری ایڈووکیٹ،پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع گجرات کی جانب سے امجد اسلام، چوہدری حزیفہ وڑائچ، ملک عثمان، معاویہ، قاری رفیق محمدی۔ مرکزی انجمن تاجران ضلع گجرات کی جانب سے ملک بابر نسیم، خان شبیر خان سمیت ضلع گجرات سے تعلق رکھنے والی طلبہ تنظیموں اور وکلاء برادری، انجمن تاجران نے بھر پور شرکت کی۔شرکاء نے سویڈن کے خلاف احتجاجی بینرز اٹھا رکھے تھے،احتجاج کے دوران شرکاء نے سویڈن کا پرچم نظرِ آتش کیا اور سویڈن کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔احتجاجی شرکاء نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستان کے سفارت خانے سے سویڈن کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے اور سویڈن میں سے پاکستانی سفیر کو واپس بلایا جائے،سویڈن سے پاکستان تجارتی سفارتی تعلقات کا بائیکارٹ کیا جائے۔