Published: 26-01-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)زاہد اختر زمان نے چیف سیکرٹری پنجاب کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔زاہد اختر زمان کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 24ویں کامن سے ہے۔زاہد اختر زمان انتظامی شعبے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔زاہد اختر زمان وفاقی اور صوبائی محکموں میں اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں۔زاہد اختر زمان بطور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری (جنوبی پنجاب)فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔زاہد اختر زمان سیکرٹری پرائمری ہیلتھ اور ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے کے عہدوں پر بھی تعینات رہے ہیں۔جبکہ نئے آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کا شمار پاکستان پولیس سروس کے انتہائی پروفیشنل، ایماندار اور فرض شناس افسران میں ہوتا ہے۔عثمان انور کا تعلق پاکستان پولیس سروس کے تئیسویں کامن سے ہے۔ انہوں نے 1995 میں بطور اے ایس پی پولیس سروس جوائن کی۔ عثمان انور اس سے قبل پنجاب میں ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کے عہدے پر تعینات رہ چکے ہیں۔عثمان انور سی ٹی ڈی پنجاب، ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد، سی آئی ڈی اور چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بھی تعینات رہ چکے ہیں۔عثمان انور نے پرائم منسٹر آفس اسلام آباد، ڈی پی او اوکاڑہ، ڈی پی او سرگودھا، ٹیلی کمیونیکیشن اور ایلیٹ پولیس میں بھی فرائض سر انجام دئیے ہیں۔ عثمان انور نے پنجاب، سندھ اور اسلام آباد پولیس میں بھی اہم عہدوں پر فرائض ادا کئے ہیں۔ڈاکٹر عثمان انور کو اہم عہدوں پر فرائض کی ادائیگی کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔اس پوسٹنگ سے قبل وہ آئی جی موٹر وے تعینات تھے وہ اب بطور سربراہ پنجاب پولیس اپنے فرائض ادا کریں گے۔