Published: 26-01-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات پریس کلب میں سیاسی جماعتوں کی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری شبیر کوٹلہ نے کہا ہے کہ ظلم و بر بریت کیخلاف سوسائٹی کی توانا آوازاٹھانے پرخراج تحسین پیش کرتا ہوں پاکستانی شہری ہونے کے ناطے سے ان لوگوں کی آوازجن کی زمینوں پر قبضے ہوئے مظلوم کی آواز بن کر ابھرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ گجرات کبھی قتل و غارت کے نام سے جانا جاتا تھا لوگ برداشت کرتے آئے مگر اب تمام سیاسی جماعتوں کے لوگوں نے فیصلہ کیا ہے مظلوموں کا ساتھ دینگے انہوں نے کہا کہ فلاحی کام حوصلہ افزاء مگر ذاتی اقتدار کے نشے میں کسی جگہ پر اپنی من مرضی مسلط کرنا نا انصافی و بد نیتی ہے ہم پہلے بھی ظلم کے خلاف ہمیشہ ایک توانا آواز بن کر ابھرے اب گجرات کے لوگوں پر ظلم و زیادتی کرنے والوں کے خلاف احتساب کا وقت آ گیا ہے انہوں نے کہا کہ کوٹلہ ہسپتال افتتاح میں جن لوگوں نے قیمتی اراضی وقف کی ہسپتال ان کے بزرگوں کے نام سے منصوب کیوں نہیں ہو سکتا تھا پولیس کی موجودگی میں ہسپتال میں زبردستی افتتاح کرنے والوں کو بھگایا گیا پولیس کے ایسے کردار کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اپنا قانونی حق لینے کیلئے تحریک شروع کی ہے قانونی کارروائی کرینگے زبردستی زمینیں ہتھیانے والوں کیخلاف سیاسی‘سماجی معاملات میں عابد رضاہمیشہ توانا آواز بنکر کھڑا رہا اور ہم اسکے ساتھ اس جذبے کیساتھ کھڑے ہیں گجرات کے لوگوں کو ظلم و ستم سے نکال کر دم لیں گے انہوں نے کہا کہ گجرات انتظامیہ کسی سیاسی گھرانے کی لونڈی کے کردار سے باہر نکلے اور قانون کو ہاتھ میں لینے والے لوگوں کیخلاف کارروائی کرے انہوں نے کہا کہ ڈی سی‘اے ڈی سی آر اور اس میں ملوث سرکاری افسران کیخلاف بھرپور ایکشن ہو گا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی صورت میں بڑا اکٹھ کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ آج 2 بجے گلوریا جینز کے سامنے گجرات کے عوام کو حقوق دلوانے کیلئے آئیں گے اہلیان گجرات اس میں بھرپور شرکت کریں گجرات کے اندر تحریک چلنے جا رہی ہے یہ توانا آواز لاہور کے محلات تک پہنچے گی اور اپنا حق لیکر لوٹے گی کوٹلہ‘ٹانڈہ‘جلالپورجٹاں‘ سرائے عالمگیر‘ڈنگہ‘کھاریاں سے سے لوگ جوگ در جوگ نکلیں گے کیونکہ زندہ دلان گجرات حق لینے کیلئے جاگ گئے ہیں۔