Published: 27-01-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے) پاکستان مسلم لیگ ن‘ پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام جی ٹی روڈ گجرات پر کوٹلہ سول ہسپتال میں پیش آنے والے واقعہ کے خلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ضلع بھر سے سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی‘ضلع کے مختلف علاقوں سے مقامی رہنماؤں کی قیادت میں قافلے جی ٹی روڈ پر پہنچے‘ گجرات شہر سے مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر نوابزادہ طاہر الملک‘ سابق مشیر وزیراعظم نوابزادہ غضنفر علی گل‘ سابق ایم پی اے نوابزادہ حیدر مہدی‘ نوابزادہ اصغر علی‘ سابق ایم پی اے حاجی عمران ظفر‘ اور چوہدری علیم اللہ وڑائچ‘ چوہدری ندیم اصغر کائرہ‘ ضلعی صدر پیپلز پارٹی چوہدری ضیاء محی الدین‘ کی قیادت میں قافلوں نے شرکت کی سابق میئر گجرات چوہدری طاہر مانڈا‘ چوہدر ی اعظم وڑائچ جاموں بولا‘ چوہدری آصف رضا مہمدہ‘ مرزا شہزاد بیگ‘ سفران ناظر‘ جاوید بٹ‘چوہدرری علی وڑائچ آف کلاچور‘ میاں اکمل حسین‘ آفتاب صادق‘ الحاج امجد فاروق سمیت مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت اور کارکنان کی بہت بڑی تعداد شریک ہوئی۔