دہشت گردوں کی مدد کا الزام، برطانوی فوج کا اہلکار گرفتار

Published: 29-01-2023

Cinque Terre

 لندن: دہشتگردوں کو مدد فراہم کرنے کے الزام میں برطانوی فوج کے اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔لندن کی میڑو پولیٹن پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈینیل عابد خلیف برطانوی فوج کے حاضر سروس اہلکار ہیں اور ان کا تعلق وسطی انگلینڈ سے ہے۔خلیف پر اگست 2021 میں مبینہ طور پردہشت گردی میں ملوث  یا دہشتگرد حملے کی تیاری کرنے والے شخص کو دینے کے لیے اہم معلومات حاصل کرنے کی کوشش کا الزام ہے۔ خلیف زیرحراست ہیں اوران کو آج لندن کی ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

اشتہارات