Published: 29-01-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری تنویر افضل سے)سرگودھا:اے ایس پی صدر سرکل عثمان عزیز میر کی قیادت میں تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس کی کاروائی،راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب 04اشتہاری مجرمان گرفتار سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد طارق عزیزکی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھاگٹانوالہ انسپکٹر شمشیر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرراہزنی کے مقدمہ میں مطلوب 04 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا ہے۔گرفتار مجرمان راہزنی کے مقدمہ میں پولیس کو مطلوب تھے،مجرمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔اس موقع پر ڈی پی او محمد طارق عزیز نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، لوگوں میں خوف وہراس پیداکرنے والوں سے کوئی رعائیت نہیں برتی جائے گی اور ڈی پی او نے اچھی کاروائی کرنے پر ایس ایچ او تھانہ بھاگٹانوالہ اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے۔