Published: 29-01-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر محمد اورنگزیب سدھو نے کہا کہ 16 تا 20 جنوری تک جاری پولیو مہم کے دوران مقررہ ہدف 4 لاکھ 96 ہزار 555 کے مقابلے میں 5 لاکھ 7 ہزار 501 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے،مائیکرو پلان پر عملدرآمد اور پولیو مہم کے اہداف 100 فی صد حاصل کرنے پر محکمہ ہیلتھ اور الائیڈ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم کو مبارکباد کی مستحق ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیو مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نعیم اختر جنجوعہ، ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر صدف سلطان، کامنٹ یونیسیف رائے شبیر اس موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر محمد اورنگزیب سدھو نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران 5156 اہلکاروں ڈیوٹی سر انجام دی مہم کے دوران 2208 موبائل 33 ٹرانزٹ پوائنٹس، 122 فکسڈ قائم کئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر محمد اورنگزیب سدھو نے کہا کہ ایسی یونین کونسلز جہاں مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے وہاں اقدامات کو مزید موثر کیا جائے، ایریا انچارج ہر پولیو مہم میں تبدیل نہ کیا جائے محکمہ ہیلتھ اور ایجوکیشن وہ ہی اسٹاف محکمہ ہیلتھ کو فراہم کریں جو پہلے سے پولیو مہمات میں حصہ لے چکا ہو۔ ڈپٹی کمشنر محمد اورنگزیب سدھو نے 100 اہداف کے حصول پر محکمہ ہیلتھ اور الائیڈ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیموں کو سراہا۔