سبسڈائزڈآٹے کی ڈیمانڈ کے مطابق فراہمی یقینی بنائی جائے: آٹے کی غیر قانونی فروخت برداشت نہیں کی جائیگی: محمد اورنگزیب سدھو

Published: 29-01-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے) ڈپٹی کمشنر محمد اورنگزیب سدھو نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریس باقاعدگی سے مارکیٹس کا دورہ کریں،مقرر کردہ نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے، مارکیٹ میں سبسڈائز آٹا کی ڈیمانڈ کے مطابق فراہمی ممکن بنائی جائے،ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری 1 مارچ سے شروع ہوگی،اسسٹنٹ کمشنر مردم شماری کے حوالے سے تمام تر انتظامات کی نگرانی کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں انتظامی افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،اسسٹنٹ کمشنر گجرات احسن ممتاز، اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں سلیمان اکبر اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر اورنگزیب سدھو نے کہا کہ ماہ جنوری کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریس نے 3441انسپکشنز کیں،582 افراد کو گراں فروشی پر22 لاکھ 64 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ سنگین خلاف ورزی پر21 کے افراد مقدمات درج کروائے گئے۔انہوں نے کہا اسسٹنٹ کمشنر باقاعدگی سے سبزی و فروٹ منڈیوں کا دورہ کریں ریٹ لسٹوں کا بروقت اجراء یقینی بنائیں، مارکیٹ میں سبسڈائر آٹا کی فراہمی ڈیمانڈ کے مطابق یقینی بنائی جائے سیل پوائنٹس اور فلور ملز کی کڑی نگرانی کی جائے، آٹا کی غیر قانونی فروخت میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ڈپٹی کمشنر محمد اورنگزیب سدھو نے کہا کہ مردم شماری کے حوالے سے تمام تر معاملات کی نگرانی اپنی اپنی تحصیلوں میں نگرانی کریں گے،پولیس مردم شماری ٹیموں کو فول پروف سیکورٹی یقینی بنائے۔

اشتہارات