Published: 29-01-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متوقع اضافے اور تیل کی قلت کے باعث شہر میں افراتفری جیسے ماحول نے جنم لے لیا اوگرا کی طرف سے قیاس آرائیوں کی تردید کے باوجود اندرون شہر پیٹرول پمپوں پر سینکڑوں افراد تیل کے حصول کے لیے دھکے کھانے پر مجبور ہو گئے پیٹرول پمپ کے عملہ نے 200 سو سے زائد کی سیل روک دی شہریوں کی طرف سے بعض مقامات پر مہنگے داموں پیٹرول فروخت کیے جانے کی بھی شکایات سامنے آئی ہیں پمپ اسٹیشنوں پر لمبی قطاروں میں اپنی باری کے منتظر ہیں عملے کا موقف ہے کہ تیل کی قلت اور خریداروں کی تعداد میں اچانک نمایاں اضافے سے مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ عوامی حلقوں نے انتظامی افسران اور عوامی نمائندگان سے فوری نوٹس لیکر صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے موثر اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے باور کیا جا رہا کہ تیل کی قیمتیں تقریبا 215 سے 300 روپے تک اضافہ ممکن ہے تاہم اوگرا کی طرف سے قیمتوں میں اضافے کی تردید کی گئی ہے اسکے باوجود تیل کی فروخت میں شدید قلت اور کئی مقامات پر مکمل فروخت بند کیے جانے پر شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں