Published: 29-01-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے) گجرات فلور ملز ایسوسی ایشن کا ماہانہ اجلاس صدر محمد نواز بٹ کی صدارت میں ہوا جس میں گجرات کے عوام کو وافر آٹے کی فراہمی کے لئے لائحہ عمل اختیار کیا گیا۔ صدر محمد نواز بٹ نے کہا کہ فلور ملز مالکان ضلع گجرات میں آٹے کی قلت نہیں ہونے دیں گے۔ آٹا وافر مقدار میں موجود ہے اور فلور ملز ایسوسی ایشن فلور ملز کے مالکان اور ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جتنی جلدی ہو سکے گندم کی ایلوکیشن کی جائے تاکہ ضلع گجرات میں آٹے کی کمی نہ ہو۔ سابق چیئرمین آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن ریجن پنجاب چوہدری افتخار احمد مٹو نے کہا کہ گجرات فلور ملز مالکان نے کبھی آٹے کی کمی نہیں آنے دی۔ انہوں نے کہا کہ گجرات کے کوٹے کو مزید بڑھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ فلور ملز مالکان متحد ہیں۔ احمد حسن مٹو نے کہا کہ 2 ماہ بعد گندم کی نئی فصل بھی تیار ہو جائے گی اور انشاء اللہ تعالیٰ مزید حالات بہتر ہوں گے۔ اس موقع پر چوہدری لیاقت علی چاڑ، مبشر احمد ڈار گجرات فلور ملز، چوہدری محمد الیاس، شاہد حسن، چوہدری محمد اعظم، وقاص ساہی، فاروق فضل، حمزہ سلیم ماڈرن فلور ملز، چوہدری ارسلان پرویز، چوہدری عثمان پرویز، ارتضیٰ کامران فلور ملز، معوذ خان، محمد سرور راجہ فلور ملز، شیخ افضال الٰہی اور دیگر ممبران موجود تھے۔