Published: 29-01-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)کمیشن لاہور ہائیکورٹ کی محکمہ ایکسپریس وے کٹھالہ چناب سے لکھنوال 29میٹر پراجیکٹ کہ سلسلہ میں موقع پر آمد،موقع پر تعمیرات کام کمیشن کی موجودگی میں روک دیا گیااورعدالتی سٹے پر عمل کی ہدایت،تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو ماہ سے انس گل ایڈووکیٹ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں محکمہ ایکسپریس وے کٹھالہ چناب سے لکھنوال تک 29کلو میٹر پراجیکٹ کے سلسلہ میں ملکیتی اراضی پر بغیر نقشہ نوٹس و اطلاع اراضی کو تباہ برباد کرکے کروڑوں کا نقصان پہنچانے پر لاہور ہائیکورٹ سے سٹے لے رکھا تھاجس کی آئندہ سماعت ماہ فروری میں ہیں جس پر عدالت نے حکم جاری کرتے ہوئے محکمہ ایکسپریس وے کومذکورہ اراضی پرتعمیراتی کام روکنے کاحکم جاری کیا تھا جس کے باوجود تعمیراتی کام جاری رہاجس پرانس گل ایڈووکیٹ کی جانب لاہور ہائیکورٹ لاہور میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی جیسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے کمیشن مقرر کیا جس نے موقع پر پہنچ کرایکسپریس وے پراجیکٹ کا معائنہ کیا،کمیشن کی موقع پر آمد کی اطلاع ملتے ہی اردگرد سے دیگر متاثرین کی کثیر تعدادبھی موقع پر آگئی جن کے بیان بھی کمیشن نے تحریری طور پر ریکارڈ کرلیے۔