چوہدری شجاعت حسین سے بلوچستان اور پنجاب کے ممبران اسمبلی کی ملاقاتیں

Published: 30-01-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے) بلوچستان اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے ممبر قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری، ممبر قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر پاکستان سپورٹس سردار احسان مزاری اور داؤد جان مزاری نے پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پر ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان اور پنجاب کی علاقائی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر، ممبر قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر بورڈ آف انویسٹمنٹ چوہدری سالک حسین اور سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔

اشتہارات