سرگودھا:تھانہ ترکھانوالہ پولیس کی کاروائی، جواء کھیلتے چار جواری رنگے ہاتھوں گرفتار، داؤ پر لگی رقم برآمد

Published: 31-01-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)سرگودھا:تھانہ ترکھانوالہ پولیس کی کاروائی، جواء کھیلتے چار جواری رنگے ہاتھوں گرفتار، داؤ پر لگی رقم برآمد،مقدمہ درج سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد طارق عزیز کی ہدایت پرجرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ترکھانوالہ ملک عبدالمجید نے سب انسپکٹرمحمد حیات ودیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر ریڈ کرکے مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلتے ہوئے ملزمان علی، احسن، نصیر اور مجاہدسے ایک مرغا اور جوا پر لگی رقم مبلغ 19230 روپے برآمد کر کے ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ملزمان کے خلاف قماربازی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

اشتہارات