ڈی پی او محمد طارق عزیز کا ضلع بھر کے سب انسپکٹر پروموشن کیلئے ایف لسٹ میں اندراج کیلئے پرسنل انٹرویو

Published: 01-02-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری صغیر افضل سے)سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد طارق عزیز نے ضلع بھر کے سب انسپکٹرز کی انسپکٹر پروموشن کے لیے ایف لسٹ میں اندراج کے لیے پرسنل انٹرویو کیا۔ضلع کے 15 سب انسپکٹرز کا انٹرویو کیا گیا۔ جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد طارق عزیز نے انسپکٹر پروموشن کے لیے موزوں امیدوران کا نام شارٹ لسٹ کیا۔ انٹرویو کے لیے آنے والے سب انسپکٹرز کو ایمانداری اور نیک نیتی سے اپنے فرائض سر انجام دینے کی ہدایت کی اور مزید کہا کہ محکمہ میں اچھا کام کر نے والے افسران کی ترقی اور حوصلہ افزائی کی جائیگی۔

اشتہارات