Published: 01-02-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر محمد اورنگزیب سدھو نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریس باقاعدگی سے مارکیٹس کا دورہ کریں، اسسٹنٹ کمشنرز ریونیو ریکوری مقررہ اہداف کے مطابق یقینی بنائیں، مارکیٹ میں سبسڈائز آٹا کی فراہمی ڈیمانڈ کے مطابق یقینی بنائی جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں انتظامی افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اسسٹنٹ کمشنر گجرات احسن ممتاز اس موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر محمد اورنگزیب سدھو نے کہا کہ اسسٹنٹ، ریونیو افسران باقاعدگی سے سبزی و فروٹ منڈیوں کا دورہ کریں اور اپنی نگرانی میں نیلامی کا عمل اور ریٹ لسٹ کو بروقت اجراء کروائیں، ریٹ لسٹیں نمایاں مقامات پر آویزاں کروائیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد اورنگزیب سدھو نے کہا کہ مارکیٹ میں سستا آٹا ڈیمانڈ کے مطابق فراہم کیا جائے، آٹا کی اسمگلنگ روکنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں فلور ملز کی کڑی نگرانی کی جائے اور آٹا کی غیر قانونی فروخت اور ریکارڈ میں ردوبدل کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بہترین انتظامات کئے جائیں، انہوں ہدایت کی ریونیو افسران ریونیو ریکوری کے اہداف حاصل کریں ریونیو سے متعلقہ تمام سروسز شہریوں کو بہترین انداز میں فراہم کی جائیں۔