Published: 01-02-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)رحمان شہید روڈ زیشان پلازہ پر واقع سابق ایس ایچ او مہر ارشاد اللہ۔کی فارما فار میسی پر مسلح ڈکیتی کی واردات۔مزا حمت پر ڈاکوو ں نے پولیس انسپکٹر کے بیٹے پر فائرنگ کھول دی۔اور ڈاکو نقدی لیکر فرار ہوگئے ہیں۔سابق ایس ایچ او وقوعہ کی اطلاع پاکر فارفارمیسی پہنچے اور ون فائیو پر کال کی جس پر سول لائن پولیس موقع واردات پر پہنچ گئی تاہم ڈاکو موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوگئے پولیس کو واقعہ کی اطلاع کر دی گئی دوسرے واقعہ میں تھانہ لاری اڈا کے علاقے اختر شاہ کالونی کا رہائشی محمد ارشد جو کہ ایل پی جی گیس کے کاروبار سے منسلک ہے گزشتہ روز اپنی گاڑی میں ضروری کام سے نکلا‘ جس کی گاڑی میں مبینہ طو رپر رقم سے بھرا بیگ پڑا ہوا تھا دو نامعلوم کار سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زو رپر اسے یرغمال بنایا اور گاڑی کی چابی‘ موبائل اور بیگ چھین کر فرار ہو گئے س پولیس مصروف تفتیش ہے