دشمنی کا شاخسانہ: دولت نگر میں باپ بیٹا‘ خوجیانوالی میں 8ماہ کی معصوم بچی کا قتل

Published: 01-02-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے) گجرات میں مختلف واقعات کے دوران تین افراد کو بے دردی کے ساتھ موت کے گھاٹ اتار دیا گیا قتل کی پہلی لرزہ خیز واردات تھانہ دولت نگر کے علاقے خانیووال میں پیش آئی جہاں مسلح افراد نے فتح پور روڈ پر باپ بیٹے کو دیرینہ دشمنی کی بنا پر فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا مقتولین کی شناخت محمد اشرف اور سجاد اشرف کے نام سے ہوئی ہے‘بتایا جاتا ہے کہ مقتولین اور ملزمان کے درمیان دشمنی چل رہی تھی مذکورہ واردات اسکا شاخسانہ ہے دوسری قتل کی واردات تھانہ کنجاہ کے علاقے میں پیش آئی جہاں خوجیانوالی کے رہائشی محمد نواز کے داماد نے مبینہ طو رپر اسکی نواسی جو 8ماہ کی بیان کی جاتی ہے کو قتل کر دیا پولیس نے محمد سفیان‘ محمد یوسف‘ جیہ بی بی‘ وغیرہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اشتہارات