Published: 02-02-2023
لکھنؤ: بھارتی ریاست اتر پردیش میں اسلحے کے ایک ڈیلر نے فیس بک پر براہ راست آکر خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق فیس بک لائیو آکر خودکشی کرنے والے شخص نند لال گپتا کی اترپردیش میں اسٹیشن ملگودام روڈ پر اسلحہ کی دکان تھی۔ فیس بک پر نند لال گپتا نے کہا کہ قرض لوٹانے کے باوجود کچھ افراد ہراساں کر رہے ہیں۔فیس بک لائیو پر خودکشی کرنے سے قبل نند لال گپتا نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ یوگی سے اہل خانہ کی کفالت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت تنگ آکر زندگی کا خاتمہ کر رہا ہوں۔سوشل میڈیا صارفین نے فیس بک لائیو پوسٹ پر کمنٹس میں اسلحہ ڈیلر کو خودکشی کرنے سے روکنے کی کوشش کی لیکن نند لال گپتا نے خود کو گولی مارلی۔ انھیں اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔