Published: 03-02-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)پاکستان مسلم لیگ سٹی گجرات کی صدر محترمہ ثمیرہ الٰہی نے گزشتہ روز بہت مصروف گزارا انہوں نے مختلف مقامات پر جاکر فاتحہ خوانی کی اور اظہار تعزیت کیا وہ چوہدری ظہور الٰہی ہاؤس کے سابقہ ملازم میر منظور احمد مرحوم کے گھر گئیں اور ان کی وفات پر فاتحہ خوانی کی بعدازاں وہ کالرہ پنواں میں چوہدری راشد پنوں آف ترنم فین کے گھر گئیں اور ان کے چچا چوہدری رمضان پنوں کی وفات پر اظہار تعزیت کی۔انہوں نے ڈاکٹر محمود الحسن عظیم الٹرا ساؤنڈ کی ہمشیر ہ محترمہ عالیہ سلطانہ کی وفات پر بھی ان کے گھر جا کر فاتحہ خوانی کی اور اظہار تعزیت کیا وہ ملک محمد عبداللہ آف عبداللہ میڈیکل سٹور کے گھر بھی گئیں اور ان کے والد کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا اور فاتحہ پڑھی انہوں نے بخشورپورہ میں چوہدری طارق مانڈہ کی رہائشگاہ جاکر ان کے والد کی وفات پر فاتحہ پڑھی اور افسوس کا اظہار کیا بعد ازاں محترمہ ثمیرہ الٰہی چوہدری فیاض بھٹی عرف ککو بھٹی کے گھر بھی گئیں اور ان کے بھائی کی وفات پر اظہار افسوس کیا اور دعائے مغفرت کی بعد ازاں وہ شادمان گئیں جہاں ملک محمد اکرم آف نواب ہاؤس کی وفات پر ان کے اہلخانہ سے اظہار افسوس کی اور فاتحہ پڑھی، اس موقع پر سابق ممبر پنجاب اسمبلی محترمہ صفیہ جاوید چوہدری، قاضی خالد سیف اللہ، امجد پرویز بٹ،چوہدری جاوید اقبال اور محترمہ رخسانہ الٰہی بھی ان کے ہمراہ تھے