گجرات شہر کو موٹر وے سے لنک کرنے کیلئے ایکسپریس وے کی تعمیر کا آغاز

Published: 03-02-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر محمد اورنگزیب سدھو نے زیر تعمیر ایکسپریس وے موٹروے لنک روڈ، سروس موڑ فلائی اوور، چوہدری ظہور الٰہی پارک جلالپور جٹاں، سول ہسپتال جلالپور جٹاں کا دورہ کیا، اسسٹنٹ کمشنر گجرات احسن ممتاز،سی او میونسپل کمیٹی جلالپور جٹاں مشرف بیگ، محکمہ ہائی وے کے افسران ان کے ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر محمد اورنگزیب سدھو نے جاری منصوبوں پر کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر محمد اورنگزیب سدھو نے کہا کہ گجرات شہر کو موٹروے سے لنک کرنے کیلئے ایکسپریس وے کی تعمیر ہے کام کا آغاز کردیا گیا ہے منصوبے کی تعمیر پر 9 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی، منصوبے کی تعمیر سے گجرات کے شہریوں کو موٹروے کے ذریعے سفر کرنے میں آسانی ہوگی انہوں نے بتایا کہ سروس موڑ فلائی اوور پر بھی کا تیزی سے جاری ہے، سروس موڑ فلائی کی تعمیر سے ٹریفک کی روانی میں مدد ملے گی، ڈپٹی کمشنر محمد اورنگزیب سدھو نے چوہدری ظہور الٰہی پارک جلالپور جٹاں کا کے دورہ کے موقع پر پارک میں صفائی اور دیگر تفریحی سہولیات کا جائزہ لیا پارک میں شہریوں کو بہترین تفریحی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ڈپٹی کمشنر محمد اورنگزیب سدھو نے سول ہسپتال جلالپور جٹاں کا بھی دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبہ جات ڈسپینسری، آپریشن تھیٹر، وارڈ اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر محمد اورنگزیب سدھو نے کہا کہ شہریوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اس سلسلہ میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں، ہسپتال میں صفائی اور ڈاکٹر و عملہ کی حاضری یقینی بنائی جائے، ڈپٹی کمشنر محمد اورنگزیب سدھو نے میونسپل کمیٹی جلالپور جٹاں کا بھی دورہ کیا اور مختلف برانچز میں جاری امور کا جائزہ لیا

اشتہارات