Published: 05-02-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری صغیر افضل سے)تھانہ میانی احتجاج کا معاملہ، ڈی پی او سرگودھا کا نوٹس ایس ڈی پی او کوٹمومن کو انکوائری افسر مقرر کردیا گیا چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرنے پر ہیڈ کنسٹیبل اور کنسٹیبل کو معطل کر دیا گیا۔ڈی پی او نے فرائض میں غفلت برتنے پر ایس ایچ او میانی کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا۔انکوائری رپورٹ کی روشنی میں مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور ایسے کسی غیر ضروری فعل کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ڈی پی اوسرگودہا پولیس میں احتساب کا عمل موثر طریقے سے جاری رہے گا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد طارق عزیز