Published: 05-02-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری تنویرافضل سے)ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ ڈاکٹر حیدر اشرف نے اشرف مارتھ شہید پولیس لائنز گوجرانوالہ کا دورہ کیا۔پولیس لائنز آمد کے موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔سلامی لینے کے بعد آر پی او نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدائے پولیس کے بلند درجات کے لیے دعائے خیر کی۔