ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر حیدر اشرف کی گوجرانوالہ اور گجرات ریجن کے ضلعی افسران سے میٹنگ

Published: 05-02-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر حیدر اشرف کی گوجرانوالہ اور گجرات ریجن کے ضلعی افسران سے میٹنگ۔ قانون کی بالا دستی،فرینڈلی پولیسنگ، میرٹ پر تفتیش اور کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیحات ہیں۔15کی کالز پر فوری رسپانس دیتے ہوئے مقدمات کے اندراج کو یقینی بنایا جائے۔میرٹ کی پالیسی کو مقدم رکھیں اورشہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔سنگین کرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے تمام افسران پوری محنت کیساتھ کام کریں۔پولیس لائنز اور تھانہ جات کے سکیورٹی انتظامات کو ضلع افسران خود مانیٹر کریں۔ یو م حضرت علیؓ کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتطامات کیے جائیں۔ آر پی او ڈاکٹر حیدر اشرف

اشتہارات