بھارت میں ٹرانس جینڈر جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع

Published: 06-02-2023

Cinque Terre

نئی دہلی: بھارت میں تین سال سے ایک ساتھ رہنے والے ٹرانس جینڈر کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے، یہ ملک کا پہلا ٹرانس جینڈر جوڑا ہوگا جن کے یہاں بچے کی پیدائش ہوگی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ میں ٹرانس جینڈر جوڑے ضیا پول اور زہد نے انسٹاگرام پر حاملہ ہونے کا اعلان کیا۔ضیا پول ایک مرد تھا جو جنس تبدیل کرکے عورت بنا گیا جبکہ زہد ایک عورت تھی جو اپنی جنس تبدیل کروا رہی تھی کہ اسی دوران حمل ٹھہر گیا اور اب وہ اگلے دو ماہ میں بچے کو جنم دیں گی۔ٹرانس جینڈر جوڑے نے ہارمون تھراپی کے ذریعے اپنی جنس تبدیل کروائے تھے۔ زہد کے نسوانی تولیدی اعضا کا آپریشن نہیں ہوا تھا اسی طرح ابھی ضیا نے بھی مردانہ تولیدی اعضا کا آپریشن نہیں کروایا تھا۔ٹرانس جینڈر جوڑے کا کہنا ہے کہ پہلے ہم دونوں نے بچہ گود لینے کا فیصلہ کیا تھا لیکن قانونی چارہ جوئی آڑے آرہی تھی لیکن اب قدرت نے انھیں ان کا اپنا بچہ دیدیا ہے۔

اشتہارات