Published: 06-02-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او گجرات سیداسدمظفر کی ڈی پی او کمپلیکس میں تعارفی میٹنگ۔تفصیلات کے مطابق نئے تعینات ہونے والے ڈی پی اوگجرات سیداسد مظفر نے ڈی پی او کمپلیکس میں تعارفی میٹنگ کی جس میں ایس پی انوسٹی گیشن مزمل حسین ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوز اورہیڈ آف برانچزنے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی پی او گجرات نے کہا کہ قبضہ مافیا،ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کلچر کسی صور ت برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کسی صورت برداشت نہ کی جائے گی،جس کا رزق حلال نہیں اس کا کوئی ایمان نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو انصاف اور تحفظ فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے، قانونی کاروائی بلا تفریق ہو گی کوئی غیر قانونی کام نہیں ہو گا، انصاف میں رکاوٹ اور محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والے افسران کی محکمہ میں کو ئی جگہ نہ ہے۔تمام افسران شہریوں کے ساتھ اپنے رویوں میں بہتری لائیں، آپ کا کام بولنا چاہیے، تھانوں میں ہر انسان کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے۔فرائض کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ تمام پولیس افسران و ملازمین عوامی خدمت اوردیانت داری کو اپنا شعار بنائیں۔ ٹیم ورک اور محنت سے ضلع کو امن وامان کا گہوارہ بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔