مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام طویل عرصہ بھارتی مظالم کا شکار ہیں‘ ڈپٹی کمشنر محمد اورنگزیب سدھو

Published: 06-02-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے) ڈپٹی کمشنر محمد اورنگزیب سدھو نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام طویل عرصہ بھارتی مظالم کا شکار ہیں، بھارتی فوج کی ظالمانہ کاروائیوں میں کئی گنا اضافہ ہو گیا، مصبیت کی اس گھڑی میں ہر پاکستانی آزادی کی جدوجہد میں کشمیر ی عوام کیساتھ ہے، ان خیالات کا اظہار 5فروری یوم یکجہتی کشمیر ڈے کے حو الے منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا،، اسسٹنٹ کمشنر گجرات احسن ممتاز چیف ایگزیکٹوآفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی چوہدری اورنگزیب، و دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے، ریلی کا انعقاد ڈپٹی کمشنر کمپلیکس تا جیل چوک تک مارچ کیا مارچ کے شرکاء نے بینرز و پلیکارڈ اٹھارکھے تھے جن پر بھارتی ظلم و ستم کی عکاسی کی۔ڈپٹی کمشنر محمد اورنگزیب سدھو نے کہاکہ بھارت نے کشمیر میں 9لاکھ سے زائد فوج کے ذریعے 80لاکھ کشمیریوں کو محصور کر رکھا ہے، بلا جواز گرفتاریاں، تشدد، خواتین،بزرگوں سے مظالم بھی کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے طاقت کے نشے میں کشمیریوں پر جو مظالم روا رکھے ہیں ان پر دنیا کی خاموشی افسوسناک ہے، اسی نوعیت کا اقدام کسی غیر مسلم کے خلاف کسی مسلم ریاست میں ہوتا تو عالمی برادری کا ردعمل مختلف ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور کشمیریوں کو آزادی کی اس جدوجہد میں مایوس نہیں ہونا، ہمیں جہد مسلسل کرتے ہوئے کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرتے رہنا ہے وہ دن دور نہیں جب بھارت کو کشمیر پر اپنا غاصبانہ قبضہ ختم کرنا ہوگا۔ڈپٹی کمشنر محمد اورنگزیب سدھو نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کشمیر کاز کیلئے پرعزم ہے، ہر فورم پر کشیمری بھائیوں کے حق آزادی کے لئے آواز بلند کی جائے گی۔

اشتہارات